سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں بڑے ناموں کی واپسی کا قوی امکان

لاہور (مشرق نیوز) سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ایشین گیمز میں بھیجے گئے سکواڈ میں کئی تبدیلیوں کا امکان ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے تاہم بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو ممکنہ طور پر ڈراپ کردیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز 9 اکتوبر سے 13 اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائیگی۔ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کے اراکین کا اسلام آباد میں رپورٹ کرنے کا امکان ہے جبکہ سری لنکن ٹیم گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔