جناح ہاﺅس حملہ کیس، حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع


لاہور: (کورٹ رپورٹر،خبر نگار) جناح ہاﺅس حملہ کیس میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7روز کی توسیع کر دی گئی۔

پولیس نے حماد اظہر کو جناح ہاﺅس حملہ کیس میں 21روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا،پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت سے حماد اظہر کا مزید 14روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی گئی،حماد اظہر نے عدالت میں کہا میری غیر موجودگی میں 21دن کا جسمانی ریمانڈ دیا گیا، قتل کے ملزم کا 14روزہ ریمانڈ دیا جاتا ہے، کیا میرا جرم قتل سے بھی بڑھ گیا؟،وکلا،فیملی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، پراسیکیوٹر نے کہا ملزم کا موبائل ،سم برآمد کرنی ہے، موبائل اور سم اہم ثبوت ہیں،عدالت نے مزید 7روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔

قبل ازیں عدالت میں پیشی کے موقع پر حماد اظہر نے قیدی وین سے میڈیا کو دیکھ کر کہا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں،کسی جبر کی پرواہ نہیں۔