واشنگٹن:(بیورورپورٹ) ایران پرمدر آف آل بمز گرانے کی تیاری،امریکی فوج نے دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کرنے کی صورت میں نئے حملوں کے منصوبے تیار کرلیے۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق متعدد امریکی حکام نے بتایا منصوبوں میں ایرانی توانائی کے بنیادی ڈھانچے ، جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے امکانات زیر غور ہیں،حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے،صدر ٹرمپ اگر وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا بعد میں ایران کےخلاف فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کا حکم دیتے ہیں تو امریکی فوج منصوبوں پر عمل درآمد کرسکتی ہے۔
منصوبے میں دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری امریکی بموں میں شمار ہونےوالے ”مدر آف آل بمز“ کے استعمال کا امکان بھی شامل ہے،ایران کے خلاف تنازع میں بم کا پہلی مرتبہ استعمال جنگ میں نمایاں شدت کا باعث بن سکتا ہے۔
ایران پرمدر آف آل بمز گرانے کی تیاری،امریکہ نے نئے حملوں کے منصوبے بنا لیے



















