سفارتکاری کیلئے تیار، امریکہ وعدے پور ے کرے،ایران


تہران: (مشرق نیوز)ایران نے کہاہے سفارتکاری کے ہر عمل کا خیرمقدم کرتے ،کسی بھی فریق سے بات چیت کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔

عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا امریکی جواب کا جائزہ آخری مرحلے میں ہے،تہران سفارتکاری کےلئے تیار تاہم ضروری ہے بات چیت حقیقت پسندانہ بنیادوں پر کی جائے،جب تک امریکہ وعدوں پر عمل درآمد نہیں کرتا ایران سے معاملے میں کسی قسم کی لچک کی توقع نہ رکھے،معاشی جنگ سب سے بڑا محاذ ہے، جنگ ،پابندیوں کے منفی اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنے کےلئے موثر فیصلے کرنا ہوں گے۔

پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر نے کہا امریکہ نے غلط اندازے لگائے اور سمجھنے میں غلطی کی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کا نظام کمزور ہو کر بکھر جائے گا،امریکہ نے ایران کے استحکام ،بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا درست اندازہ نہیں لگایا۔