سعودی عرب یمنی حوثیوں کےخلاف لڑائی میں اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرے،ٹرمپ


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے سعودی عرب یمنی حوثیوں کےخلاف لڑائی میں اسرائیلی مدد کی پیشکش قبول کرے۔

وائٹ ہاوس میں صحافیوں نے سوال کیا آیا سعودی عرب کو اسرائیل کی پیشکش قبول کرنی چاہئے، امریکی صدر نے جواب دیا ہاں بالکل، میرا خیال ہے ایسا کرنا چاہئے، اسرائیل سعودی عرب کےلئے بہت مددگار ثابت ہوسکتاہے ،سعودیہ، اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کا معاملہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ایران جنگ فوجی مشق ،تہران کی سرگرمیوں ،بیانات سے مکمل آگاہ ہوں، معلوم ہے کیا کر رہے اور کیا کہہ رہے ہیں، ممکن ہے میں ایرانی قیادت کے معاملے میں کچھ زیادہ آگے نکل گیا ہوں،ایران میں بات کرنے کیلئے کوئی نہیں بچا، جنگ جلد ختم ہو جائےگی،روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کامنصوبہ معطل کردیا۔