او آئی سی اجلاس شروع،ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں،عراقی وزیراعظم


بغداد: (مشرق نیوز)بغداد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کا 52واں اجلاس شروع ، عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے کہاعلاقائی کشیدگی کم کرنے کےلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ، اسلامی دنیا کو بڑھتے چیلنجز کا سامنا ہے،علاقائی و عالمی بحرانوں سے نمٹنے کےلئے مسلم ممالک کو مشترکہ کوششیں تیز کرنا ہوں گی، فلسطینیوں کو انصاف ،حقوق کی فراہمی علاقائی امن و استحکام کےلئے ضروری ہے۔