وزارت مواصلات میں 222 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزارت مواصلات میں 222 ارب سے زائد کی مالی بے ضابطگیاں،آڈٹ رپورٹ کے مطابق بے قاعدگیاں مالی سال 23-2022 میں رپورٹ کی گئیں۔

دھوکہ دہی، چوری ،ڈکیتی کے 40 کیسز میں 4 کروڑ 88 لاکھ ،بھرتیوں کے4 کیسز میں 2 ارب 73 کروڑ کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں،پاکستان پوسٹل سروسز میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کی اجازت دی گئی، نگران دور میں گریڈ ایک سے 15 تک 4 ہزار 252 بھرتیاں کی گئیں ،314 افراد کو قواعد کے برعکس سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا خریداری کے 5 کیسز میں خزانے کو 3 ارب 26 کروڑسے زائد ،کمرشل بینک سے غیر مجاز انتظامی معاملات میں 20 ارب 85 کروڑ روپے کانقصان پہنچا،پاکستان پوسٹ نے مقررہ تعداد سے زیادہ اکاونٹس کھولے، اکاونٹس میں 20 ارب کی ٹرانزیکشنز ہوئی،ایک اور کیس میں خزانے کو 49 کروڑ 25 لاکھ روپے نقصان پہنچا، 11 مختلف کیسز میں 3 ارب 74 کروڑ روپے سے زائد وصولیوں کی نشاندہی ہوئی ،15 دیگر کیسز میں 194 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔