ہنزہ: (مشر ق نیوز) وادی ہنزہ کے بالائی علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برفباری ،موسم سرد ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش ،تازہ برفباری کے بعد ہنزہ کے بلند و بالا پہاڑ برف سے ڈھک گئے ،وادی کے قدرتی مناظر مزید دلکش ،برف کی سفید چادر نے وادی کے حسن میں مزید اضافہ کردیا،سیاحوں نے کہابارش ،برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ محسوس ،قدرتی حسن سے مالامال وادی ہنزہ کے خوبصورت مناظر سیاحوں ،مقامی افراد کی توجہ کا مرکز بن گئے ۔
ہنزہ کے پہاڑ برف سے ڈھک گئے ،قدرتی مناظر مزید دلکش



















