خیبرپختونخوا میں 48 رکنی نمائندہ و ترقیاتی کونسل تشکیل


پشاور:(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا میں 48 رکنی نمائندہ و ترقیاتی کونسل تشکیل،سابق ایم این اے شہاب الدین نے رکن بننے سے معذرت کرلی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کے ناموں کی حتمی فہرست بھیجی، نئے کونسل اراکین کا باضابطہ نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے جاری کردیا،علاقائی نمائندہ و ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کے انتخاب کا عمل جرگوں کی باہمی مشاورت سے کیا گیا۔

ادھر سابق ایم این اے شہاب الدین نے کہانام تجویزکرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،مجوزہ ترقیاتی کونسل کا ممبر نہیں بننا چاہتا ۔