قومی سلامتی بالاتر، خدارا ریاست کو سیاست کی نذر نہ کریں،سرفراز بگٹی


کوئٹہ: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے فضل الرحمن کےساتھ ذاتی تعلق عزت و احترام پر مبنی،سیاسی بصیرت ،تجربے کا احترام کرتا ہوں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کا موازنہ کرتے ہوئے زمینی حقائق ،دہشتگردی کے خلاف جاری جدوجہد کو پیش نظر رکھنا ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا فضل الرحمن ،جماعت خود دہشتگردی کے واقعات کا نشانہ بنتے رہے ہیں، توقع ہے مولاناحساس قومی مسئلے پردہشتگردی کے خلاف ریاستی کوششوں اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو بھی ملحوظ رکھیں گے، دہشتگردی کےخلاف جنگ کو سیاسی وابستگیوں ،اختلافات سے بالاتر ہو کر دیکھاجائے۔