باہمی تعاون ،شراکت داری کو مضبوط بنائیں گے،پاکستان،قطر


دوحہ: (مشرق نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب و داخلی سلامتی فورس کے کمانڈر شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات ،سکیورٹی پارٹنر شپ بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

وزارت داخلہ کے مطابق ملاقات کے دوران داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے ،خطے کی موجودہ صورتحال ،علاقائی امن و استحکام پرتبادلہ خیال ،دوطرفہ تعاون مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ ،داخلی سکیورٹی پرباہمی تعاون ،شراکت داری کو مضبوط بنانے کافیصلہ کیا گیا، محسن نقوی نے کہا پاکستان ،قطر علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، قطری وزیر داخلہ نے کہاپاکستان کےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔