لندن :(مشرق نیوز) برطانیہ نے سعودی عرب کے دفاع کیلئے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کردیا۔
وزارت دفاع کے مطابق رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیارے سعودی شہروں اور اہم قومی تنصیبات کے دفاع کےلئے فضائی مشنز انجام دیں گے،دفاعی فضائی کارروائیوں کا مقصد سعودی عرب کے شہروں ،اہم تنصیبات کو فضائی حملوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دینا ہے،اقدام سعودی عرب کو حوثی باغیوں کے بڑھتے حملوں سے بچانے کےلئے کیا جا رہا ہے۔
برطانیہ کا سعودیہ کے دفاع کیلئے لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان



















