تہران:(مشرق نیوز)تہران میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے دکھانے والی طنزیہ آرٹ تنصیب نصب کردی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کے شمالی علاقے میں واقع تجریش سکوائر پر نصب تنصیب میں اداکار کو ٹرمپ کا روپ دھارے مصنوعی جیل کی کوٹھڑی میں چہل قدمی کرتے ،بیٹھتے دکھایا گیا ۔
بل بورڈ کی طرز پر بنائی گئی آرٹ تنصیب پر درج عبارت میں کہا گیا منظر نہ دیکھنا جرم ہے دیگر پیغامات میں ایران کے جنوبی قصبے سرکیک میں ستمبر کے اوائل میں شادی کی تقریب پر ہونےوالے امریکی حملے کا بھی حوالہ دیا گیا ۔
ٹرمپ جیل سلاخوں کے پیچھے،تہران میں طنزیہ آرٹ تنصیب نصب



















