زمینی کارروائی پر ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا، پاسداران انقلاب


تہران: (مشرق نیوز) پاسداران انقلاب نے کہاہے زمینی کارروائی کی صورت میں ایران حملہ آوروں کا قبرستان بن جائے گا۔

شعبہ سیاسی امور کے عہدیدار نے کہا دشمن نے زمینی حملے کی غلطی کی تو بھاری قیمت چکانا پڑے گی،زمینی کارروائی کرنےوالوں کو تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ علی عبداللہی نے کہا امریکی بحری جہازوں کو دوبارہ خلیج فارس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی،امریکی صدر کےلئے ایسا سوچنا بس ایک خواب ہے ،ٹرمپ اپنا خواب ہمیشہ کےلئے اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے۔

سپریم لیڈر کے مشیر مخبر نے کہاایران اپنے دشمن کی کمزوریوں سے بخوبی واقف ،غیر متوقع اقدامات ،تیل و توانائی کو دباو کے طور پر استعمال کرکے صورت حال کے اندازے بدلے جاسکتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی دھمکیوں سے طاقت نہیں، مایوسی اور بے بسی جھلکتی ہے۔