ایران پر بڑے حملے کی تیاری، امریکی بحری بیڑے پر بنکر بسٹر بم لوڈ


واشنگٹن،فلو ریڈا:(بیورورپورٹ)ایران پر بڑے حملے کی تیاری، امریکی بحری بیڑے پر بنکر بسٹر بم لوڈ کردئیے گئے۔

وال سٹریٹ جرنل کی خصوصی رپورٹ کے مطابق بحیرہ عرب میں تعینات امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر بڑے پیمانے پر اسلحہ لوڈ کیا جا رہا ہے،جہاز کے عملے کی جانب سے بڑی تعداد میں سٹینڈ آف لینڈ اٹیک میزائل اور بنکر بسٹر بم جہاز پر چڑھا رہے ہیں۔

رپورٹر شیلبی ہولیڈے نے طیارہ بردار جہاز کے نایاب دورے کے دوران اپنی آنکھوں سے گولہ بارود کے ڈبوں کے بڑے بڑے ڈھیر دیکھے،اخبار کے مطابق لوڈ کیے جانے والے ہتھیار خاص طور پر ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیبات ، مضبوط فوجی انفرسٹرکچر کو تباہ کرنے کےلئے موزوں ہیں۔