وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈرسے سرگوشیاں ،راز و نیاز

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نشست پر جاکر اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی، کچھ دیر تک کھڑے ہوکر محمود خان اچکزئی سے راز و نیاز کی باتیں کرتے رہے۔

دونوں رہنماوں نے پارلیمانی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال ،چیف الیکشن کمشنر ،اراکین کی تقرری کے معاملے پر جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیر اعظم کے ایوان سے جانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ملاقات کی، دونوںایک دوسرے کے کانوں میں باتیں کرتے رہے،اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، ایمل ولی خان نے اپنے موبائل پر بلاول بھٹو زرداری کا نمبر ایڈ کرایا،دونوں کچھ دیر آپس میں باتیں کرتے رہے۔