پی ٹی آئی کے مطالبات جائز، گورنر راج گلے پڑ جائے گا، حافظ نعیم الرحمن


کراچی :(بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے سیاسی کشمکش میں عوام کے اصل مسائل نظر انداز ، پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ، گورنر راج گلے پڑ جائے گا،پٹرول،بجلی کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں، ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا وزیراعظم سے ملاقات میںریلیف پر دوٹوک بات ہوگی،آئی ایم ایف پروگرام میں پٹرولیم لیوی عائد کرنا لازمی شرط نہیں،کئی دہائیوں سے ملک میں گورننس ،پرفارمنس کا فقدان ہے،آئی ایم ایف پروگرام کی کچھ شرائط بظاہر صاف لیکن ملکی آزادی متاثر ہوتی ہے،جماعت اسلامی کا احتجاج نہ ہوتا تو پٹرول کی قیمت 500روپے لٹر کر دی جاتی۔