ساہیوال (بیورو رپورٹ) چیف ایڈیٹر روزنامہ مشرق عبدالباقی کاکڑ، منیجنگ ڈائریکٹرروزنامہ مشرق چوہدری محمد اشرف ، راونعمان ،شیخ اوصاف کی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال، باہمی روابط اور پیشہ ورانہ معاملات پر گفتگو۔تفصیل کے مطابق چیف ایڈیٹر روزنامہ مشرق عبدالباقی کاکڑ، منیجنگ ڈائریکٹر روزنامہ مشرق چوہدری محمد اشرف ،راو نعمان ،شیخ اوصاف نے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی سے ملاقات کی جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر صحافتی اور انتظامی حلقوں کے مابین رابطوں کی اہمیت اور مختلف امور پر باہمی تبادلہ خیال کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں باہمی احترام، پیشہ ورانہ روابط اور مثبت مکالمے کو اہمیت دی گئی۔ملاقات کو صحافتی اور انتظامی شخصیات کے درمیان روابط کے فروغ اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت قرار دیا گیا۔
چیف ایڈیٹر ”مشرق“ عبدالباقی کاکڑ کی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی سے ملاقات



















