20 ستمبر کامارچ تاریخی ہوگا،حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردینگے، نعیم الرحمن

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے 20 ستمبر کامارچ تاریخی ہوگا،حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردینگے۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاپٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ،غریب کےلئے 2وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ،لیوی کو ختم کیا جائے،ظالم حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کردیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھتہ ٹیکس سے 11 ارب کا جہاز خریدا، قوم کو بے وقوف بنانے کےلئے چند پراجیکٹس دکھائے جاتے ہیں، بنیادی مسائل حل نہیں کیے جا رہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا نویں جماعت کے امتحانات میں 52 فیصد بچے ،بچیاں فیل ہوگئے، تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت نے 11 ہزار سکول بیچ دئیے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا جا رہا،حکومتی پالیسیوں نے زراعت کو بھی تباہ کردیا ،سوال ہے عوام کب تک حکمرانوں کا ہر ظلم سہتے رہیں گے۔