اسلام آباد: (بیورورپورٹ)آئینی عدالت عمران ہسپتال منتقلی کیس کیسے کیس سن سکتی ہے؟ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرلی۔
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد نے کہاوفاقی آئینی عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا،جسٹس شاہد وحید نے کہا عدالت نے18اگست کے آرڈر میں سرکاری افسروں کو طلب کیا تھا لیکن کوئی پیش نہیں ہوا، کیا افسروں کا پیش نہ ہونا حکم عدولی نہیں؟ کہیں نہ کہیں کوئی غلط فہمی موجود ہے، علاج سرکاری یا نجی ہسپتال میں ہوگا، پوائنٹ فی الحال سائیڈ پر رکھ دیں، کیا آرڈر کے باقی حصے پر عمل ہو رہا ہے؟ کیا ملاقاتیں ، بچوں سے بات کرائی گئی؟آئینی عدالت صرف آئین کی تشریح کرسکتی ہے، آئین کی تشریح کے علاوہ تمام معاملات سپریم کورٹ کے پاس ہیں۔
آئینی عدالت عمران ہسپتال منتقلی کیس کیسے کیس سن سکتی ہے؟اٹارنی جنرل سے معاونت طلب

















