پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا،مریم نواز


لاہور،ملتان:(اپنے رپورٹر سے،بیورورپورٹ)ملتان میں الیکٹروبس سروس کا افتتاح ،وزیراعلیٰ مریم نوازایگرو مال شجاع آباد روڈ پر قائم ای بس سٹاپ سے الیکٹروبس پر سوار ہوئیں،نوازشریف یونیورسٹی آف ایگری کلچر میں قائم تقریب گاہ پہنچیں،اولڈ شجاع آباد روڈ پر شاندار عوامی استقبال کیاگیا،ہزاروں بچے، نوجوان، طلبہ ،بزرگ استقبال کیلئے روڈ پر آگئے،گاڑی پر ہزاروں من گلاب نچھاور کیے،بچے پھول ،تصاویر لیکر گاڑی کےساتھ ساتھ چلتے رہے،پنڈال تا دیر مریم نواز کے نعروں سے گونجتا رہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاجہازکے سارے اخراجات پونے3کروڑ خود ادا کیے، عوام کو جوابدہ ہوں کسی یوٹیوبرکو نہیں،پنجاب نے کسی کا حق نہیں کھایا، اپنے حصے سے دوسروں کو دیا،مجھ پر تنقید کرنے والے تم کون ہوتے ہو، عوام کی خوشحالی کےلئے طیارے پر جہاں جانا پڑا جاوں گی،آپ تنقید کرتے رہو مجھے فرق نہیں پڑتا۔

وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ پنجاب کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا سے چند افراد پنجاب پر حملہ کرنے آئے ،کسی نے نہیں پوچھا ،سڑک پر بیٹھے رہے، عوام نے پہچاننے سے انکار کردیا،پنجاب میں رہنے والا ہرشخص مریم نواز کی ذمہ داری ہے، رواں مالی سال پنجاب کے ہرضلع میں گرین بسیں چلیں گی، 3 ہزار الیکٹرک بسیں عوام کی خدمت کےلئے موجود رہیں گی،عوام کی حفاظت کےلئے امن وامان بہتر بنایا، کسی اور میں ہمت نہیں تھی، لوگوں نے مقدمات سے ڈرانے کی کوشش کی، میں نہیں ڈرتی۔

دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلاس نہم کے امتحانی نتائج پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے خراب امتحانی نتائج کے حامل ٹیچرز کےخلاف قانونی کارروائی کرنے اور نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا،اجلاس میںطلبہ کے امتحانی نتائج ٹیچر ز کی کارکردگی سے منسلک کرنے پر اتفاق،ہر کلاس میں ماہانہ ،سالانہ امتحان شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا،مریم نوازنے کہاسرکاری سکولوں میں پوائنٹ سکورنگ سے بات نہیں بنے گی ،بہتری لانا ہوگی،ٹیچرز کی محنت طلبہ کے رزلٹ میں نظر آنی چاہیے۔

علاوہ ازیں مریضوں کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میںمریم نواز نے کہامریضوں کا تحفظ معیاری و محفوظ علاج کا بنیادی تقاضا، پنجاب میں مریضوں کو محفوظ، معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، صحت کے نظام میں مریضوں کی حفاظت اور حقوق کا تحفظ ترجیح ہے۔