لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرزنے ملاقات کی۔ملاقات میں ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے عوامی مسائل کے حل کے لئے تجاویز اور سفارشات پیش کیں ۔وزیراعلی مریم نواز نے ارکان اسمبلی کی تجاویز نوٹ کیں اور ضروری اقدامات کاحکم دیا۔
ضلع ملتان کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملتان کے ترقیاتی پراجیکٹس پر وزیراعلی مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ۔ارکان اسمبلی نے ریکارڈ مدت میں جلالپور پیر والا اور نوراجہ بھٹہ فلڈ بند کی تعمیر پروزیراعلی مریم نوازشریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے شجاع آباد اور خان گڑھ کے درمیان چناب پل بنانے کی تجویز پراتفاق کیا۔وزیراعلی نے جیل منتقل کر کے عوامی پارک بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے خانیوال روڈ کی وسعت اورری ڈیزائننگ کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب ترقی کا فوکس کوئی ایک شہر نہیں بلکہ پنجاب کے 41اضلاع ہیں۔ گرین بس پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پہلے شروع ہوئی او رلاہور میں بعد میں آئی۔وزیراعلی ے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ آبادی کے تناسب سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کئے جارہے ہیں اور پنجاب ترقی کی سب سے بڑی مثال بن کر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسر کی کوابلیشن مشین میو ہسپتال لاہور کے بعد جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے شہر ملتان میں لگائی گئی اور کینسر کے مریضوں کا علاج بھی شروع کردیاگیاہے۔چائنہ سے لائی ہوئی کوابلیشن مشین کے ذریعے ملتان ہی نہیں بلکہ دیگر صوبوں کے کینسر مریض بھی بغیر سرجری علاج سے مستفید ہوں گے۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ارکان اسمبلی کو متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی پراجیکٹ کی تکمیل تک شامل رکھاجائے ،ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی کے ساتھ ہیں اورہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے ۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ نے دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر اظہار تشکر ،پنجگور اور چاغی میں 11 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش ۔
ترقی کا فوکس ایک شہر نہیں، پنجاب میں پہلی مرتبہ عوام کیلئے مثالی کام ہوئے، مریم نواز



















