کارٹل بنانے کا الزام ثابت ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو 6 کروڑ جرمانہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)کارٹل بنانے کا الزام ثابت ،آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کو 6 کروڑ جرمانہ کر دیا گیا۔

سی سی پی کے مطابق جرمانہ خوردنی تیل کی ترسیل کے کرائے طے کرنے اور ٹینکرز میں کاروبار تقسیم کرنے پر کیا گیا،ٹرانسپورٹ لاگت بڑھنے سے گھی اور خوردنی تیل جیسی ضروری اشیا عوام کی پہنچ سے مزید دور ہو سکتی ہیں۔