نظام ڈلیور نہیں کررہا،احسن اقبال نے 15نئے صوبوں کی تجویز دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15نئے صوبوں کی تجویز دےدی۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہانظام ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو 3حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے،جائزہ کمیٹی بنا کر قومی و سیاسی بحث شروع کی جائے، نئے صوبوں کےلئے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔

دوسری جانب مشیر وزیراعظم رانا احسان افضل خان نے کہافی الحال نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس پر کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی کسی جائزہ کمیٹی کا قیام زیر غور ہے۔