اسلام آباد: (بیورورپورٹ) چیف الیکشن کمشنر وممبران کی تقرری ،حکومت اپوزیشن میں مشاورت کا آغاز ہو گیا،محمود اچکزئی نے خط کاجواب دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کےلئے وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق قائد حزب اختلاف نے اپوزیشن رہنماوں سے مشاورت کے بعدخط کا جواب دیا،محمود اچکزئی نے رواں ماہ ملاقات کےلئے 4 مختلف تاریخوں میں دستیابی ظاہر کرتے ہوئے جواب میں کہا ملاقات پارلیمنٹ ہاوس کے کانسٹیٹیوشن روم میں بھی ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاوزیراعظم کا خط موصول ہونا اچھی بات ہے، اپوزیشن لیڈر کی جانب سے خط پر کوآرڈی نیشن کی جارہی ہے،دوسری جانب محمود اچکزئی کی زیر صدارت اپوزیشن رہنماوں کا اہم اجلاس سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کے چیمبر میں ہوا، بیرسٹر گوہر ،سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر و دیگر رہنماوں نے شرکت کی،چیف الیکشن کمشنر وممبران کی تقرری کیلئے وزیراعظم کے خط،27 ستمبر کے احتجاج پرتفصیلی مشاورت کی گئی۔
محمود اچکزئی ،علامہ راجہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی کو احتجاج کےلئے بھرپور تیاری کی ہدایت کردی،دوران اجلاس ملک کے بگڑتے حالات پر تمام جماعتوں سے رابطہ کر کے اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا، 15 ستمبر کو تحریک تحفظ آئین کے اجلاس میںاے پی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر وممبران کی تقرری ،حکومت اپوزیشن میں مشاورت کا آغاز
















