پشاور:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے دہشتگردی کے حامی نہیں، جنگ میں فوج کےساتھ ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہادہشتگردی کے خاتمے کے نام پر اقدامات کرنے کی بجائے پی ٹی آئی کےخلاف کارروائیاں شروع کردی گئیں،حکومت کا مقصد دہشت گردی کا خاتمہ ہے یا تحریک انصاف کو ختم کرنا؟،پارٹی کارکنوں کےخلاف کریک ڈاون ،چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے،پی ٹی آئی کسی بھی صورت دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتی۔
دہشتگردی کے حامی نہیں، جنگ میں فوج کےساتھ ہیں، شوکت یوسفزئی



















