سوات:(مشرق نیوز)وزیر امور کشمیر و گلگت امیر مقام نے کہا ہے خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشاری سیاست مسترد کرکے ترقی و خوشحالی کا ساتھ دیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہااحتجاجی کال پر ساتھ نہ دینا ثبوت صوبے کے عوام ترقی و خوشحالی کے حامی ہیں،خیبرپختونخوا کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، عوام نے پی ٹی آئی کو 3مرتبہ صوبے میں اقتدار دیا لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہی۔
امیر مقام نے کہاپی ٹی آئی دور حکومت میں لوٹ مار کا بازار،13 سال کے دوران خیبرپختونخوا کو کھنڈر بنا دیا گیا،حساب لیں گے۔
عوام خوشحالی کے حامی،خیبرپختونخوا نے انتشاری ٹولے کو مسترد کردیا، امیر مقام



















