پاک فوج ، محکمہ صحت آزاد کشمیر کا ایل او سی پر فری میڈیکل کیمپ


مظفرآباد:(بیورورپورٹ)پاک فوج ،محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کے اشتراک سے لائن آف کنٹرول کے دور افتادہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کیمپ میں پاک فوج اور محکمہ صحت کے ماہر ڈاکٹرز نے فرائض سرانجام دئیے، سینکڑوں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کر کے مستحق شہریوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں،عوام نے پاک فوج ،محکمہ صحت کوشاندار کاوش پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔