اسلام آباد: (بیورورپورٹ)یکم جنوری سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.30 روپے یونٹ ہونے کا امکان ہے،سی پی پی اے نے سال 2027 کیلئے بجلی خریداری کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
درخواست کے مطابق 2027 میں 3 ہزار 439 ارب بجلی خریداری کی قیمت ہوگی ،1914ارب کیسپٹی پیمنٹس کی مد میں ادا کئے جائیں گے، باقی سال 2027 میں بجلی کی فیول کاسٹ 1200ارب سے زائد ہونے کا تخمینہ ہے،آپریشن اینڈ مینٹیننس کاسٹ 70 ارب سے زائد اور 248 ارب سے زائد ٹرانسمشن چارجز کی مد میں ادا کیے جائیں گے،نیپرا 2 نومبر کو درخواست پر سماعت کرےگا۔
یکم جنوری سے بجلی ٹیرف 27.30 روپے یونٹ ہونے کاامکان



















