اسلام آباد:(بیورورپورٹ) منرلز انویسٹمنٹ فورم میں پاکستانی ،بین الاقوامی کمپنیوں کے درمیان 13 معاہدوں ،مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط ہوگئے۔
فورم کے دوران اہم اعلان فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) نے کیا، ضلع چاغی کے علاقے دشت کین میں تانبے کے ذخائر کا تخمینہ 35 کروڑ ٹن لگایا،تخمینہ اب تک تجزئیے کےلئے دستیاب ڈرلنگ ڈیٹا کے تقریباً نصف کی بنیاد پر لگایا گیا۔
پی ایم آئی ایف کے صدر ،آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر و چیف ایگزیکٹو افسراحمد حیات لک نے کہا فورم معدنیات شعبے کے مستقبل کیلئے پرامید فضا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا،فورم نے بین الاقوامی سرمایہ کاری میں دلچسپی، قومی عزم، تکنیکی مہارت ،ملکی معدنی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کے مشترکہ عزم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔
منرلز انویسٹمنٹ فورم ،پاکستانی ، عالمی کمپنیوں میں 13 معاہدے ،ایم او یوز پر دستخط
















