نئی دہلی: (مشرق نیوز )بھارت کی سب سے بڑی جوہری تنصیب کا حساس ڈیٹا لیک ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق رینسم ویئر گروپ ورلڈ لیکس نے بھارتی کڈانکولم نیو کلیئر پاور پلانٹ پر تقریبا 19ہزار فائلیں ڈارک ویب پر شائع کیں، ڈارک ویب پر لیک ہونے والی دستاویزات میں نیوکلیئر پلانٹ کے بعض حصوں کے مبینہ نقشے، سپلائرز کی تفصیلات و دیگر تکنیکی ریکارڈ شامل ہیں۔
بھارت کی سب سے بڑی جوہری تنصیب کا حساس ڈیٹا لیک



















