وزیراعظم کو کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر جلدی فیصلے کرنے کا اختیار دیا جائے، قائمہ کمیٹی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قائمہ کمیٹی نے وزیراعظم کو کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر جلدی فیصلے کرنے کا اختیار دینے کی تجویز دےدی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی ،پیپلزپارٹی کی رکن سحر کامران کابل پراظہار تحفظات ،چیئرمین کمیٹی سمیت دیگر اراکین کی جانب سے بل کی حمایت کی گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا وزیراعظم کو بااختیار اورتقرری کے فیصلوں کا اختیار ہونا چاہیے،سیکرٹری نجکاری نے اجلاس کو آگاہ کیا ایکسرسائز کابینہ فیصلے کے مطابق شروع ہوئی۔

وزارت قانون کے حکام نے کہا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے فیصلہ کیا تھا کابینہ تمام فیصلے کرے،رکن کمیٹی چودھری محمود بشیر ورک نے کہا وزیراعظم کابینہ کے مکمل اعتماد کے بغیر فیصلہ سازی نہیں کرسکتا اور وزیر اعظم معمولی فیصلے کےلئے کابینہ اجلاس بلائے یہ درست نہیں لہٰذا جلدی فیصلے کرنے کےلئے وزیراعظم کو اختیار دیا جائے۔