جہانیاں :(مشرق نیوز) عالم دین و مذہبی سکالر ناصر مدنی کو ہارٹ اٹیک، ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ناصر مدنی جہانیاں کی مسجد میں جمعہ کاخطبہ دے رہے تھے،اچانک طبیعت بگڑ گئی،عینی شاہدین کے مطابق علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمہ پڑھا اور منبر پر گر پڑے،ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد مزید علاج کےلئے ملتان منتقل کر دیا گیا۔
ناصر مدنی کو خطبہ جمعہ کے دوران ہارٹ اٹیک، ہسپتال منتقل


















