حکومت نے اپوزیشن کو پھر میثاق جمہوریت کی دعوت دےدی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئیں ماضی کی غلطیاں درست کریں،حکومت نے اپوزیشن کو پھر میثاق جمہوریت کی دعوت دیدی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کومخاطب کرتے ہوئے کہا آئیں ماضی کی غلطیاں درست کریں،ماضی میں سپیکرکی کرسی پربیٹھ کرپارٹی مفادات کے حق میں فیصلے کیے گئے،پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا،سیاسی جماعتوں کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے۔

خواجہ آصف نے کہا2جماعتوں نے ماضی سے سبق سیکھ کرمیثاق جمہوریت کیا،پی ٹی آئی والے بھی اپنے ماضی پر نظردوڑائیں،بانی پی ٹی آئی نے پارلیمانی نظام کو نقصان پہنچایا،محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کےساتھ بیٹھے عجیب لگتے کیونکہ اپوزیشن لیڈر کی اپنی روایات ہیں۔