قائم مقام صدر آزاد کشمیرلطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد

مظفر آباد: (بیورورپورٹ)قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے۔

ریٹرننگ افسر نے تحریری درخواست پر فریقین کے دلائل سنے، چودھری لطیف اکبر کی جانب سے شوکت ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے، بحث مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے۔