فلپائن میں خوفناک زلزلہ، 32افراد ہلاک،100سے زائد زخمی

منیلا:(مشرق نیوز)فلپائن میں خوفناک زلزلہ، 32 افراد ہلاک،100سے زائد زخمی ہوگئے۔

جزیرہ منداناو کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 7.8،گہری10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی،جھٹکے اتنے شدید تھے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں سے باہر نکل آئے،متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں،حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا ۔