صورتحال سازگار، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ،تاجروں کی ہرممکن مدد کرینگے، مریم نواز


لاہور:(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرینیورشپ کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہادن کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو حکومت کی توجہ مرکوز کرنا ہے،پنجاب میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، ایس ایم ایز کے تاجروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے۔

مریم نوازنے کہاصوبے میں امن وامان کی صورتحال ساز گار، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، لائیوسٹاک،زراعت،دستکاری اور گارمنٹس سمیت ہر شعبے میں ایس ایم ایز کی حوصلہ افزائی کررہی ہے،سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (SMEs) معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیف بلائنڈ نس ڈے پر پیغام میں کہا بیک وقت سماعت اور بصیرت سے محروم افرا د بہت ہی سپیشل افراد ،ڈیف بلائنڈ نہ بوجھ ہیں نہ بیکاربلکہ حوصلے اور خودداری کی جیتی جاگتی تصویر ہیں،ڈیف بلائنڈ افراد کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی اجتماعی ذمہ داری ،سپیشل افراد کی بحالی احسان نہیں حق ہے۔