اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق چیئرمین سینٹ ورہنما پیپلز پارٹی رضا ربانی نے کہاہے صرف 4 صوبوں کا وجودنظامِ حکمرانی ناکام ہونے کی وجہ نہیں۔
اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہانئے صوبوں کے قیام اور نظامِ حکمرانی کی ناکامی کے بیان نے غیر ضروری حساس بحث کو جنم دیا،ناکامی کی وجہ سول وعسکری بیورو کریسی کو سیاسی کردار اور فیصلہ سازی میں غیرمعمولی وسعت دینا ہے، اختیارات اسلام آباد میں مرتکز کرکے وفاق کو کمزور کرنا ناکامی کی وجہ ہے۔
صرف 4 صوبوں کا وجودنظامِ حکمرانی ناکام ہونے کی وجہ نہیں،رضا ربانی


















