کرک :(مشرق نیوز)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے ملک کو درپیش سیاسی، معاشی و امن و امان کے چیلنجز سے نکالنے کےلئے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے،بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے یا صحت بگڑنے کی خبریں درست نہیں ۔
کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاپی ٹی آئی دورحکومت میں ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ، جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 6فیصد تک پہنچ گئی تھی،بیرونی سازش کے ذریعے حکومت ختم کی گئی ،منفی اثرات ملک بھگت رہا ہے،موجودہ حالات متقاضی ہیں عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
ملک کوبحرانوں سے نکالنے کےلئے عمران کی رہائی ناگزیر ہے، علیمہ خان


















