بادامی باغ ،موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید

لاہور: (کرائم رپورٹر) بادامی باغ میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ،2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

شہدا میںسب انسپکٹر عدیل اور کانسٹیبل اسد شامل ہیں، دونوں لاری اڈا پولیس سٹیشن میں تعینات تھے۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر عدیل نے کچھ عرصہ قبل خطرناک شوٹر فیضان بٹ کو مقابلے میں ہلاک کیا تھا ،فیضان بٹ کا بھائی ریحان بھی خطرناک شوٹر اور پولیس کو مطلوب ہے،ریحان بٹ نے بھائی کی رنجش میں سب انسپکٹر عدیل ،کانسٹیبل اسد کو فائرنگ کرکے شہید کیا،پولیس ،فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ،شہید اہلکاروں کی میتیں پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کردی گئیں۔