سیالکوٹ کے کاریگروں کی مہارت عالمی فٹبال میلے کا حصہ بن گئی،اسحاق ڈار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے میکسیکو، امریکہ ،کینیڈا میں شروع ہونےوالے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کو بھی اپنا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا ورلڈ کپ کے تمام میچوں میں استعمال ہونے والی سرکاری میچ بال ایڈیڈاس ٹراﺅنڈاسیالکوٹ میں پاکستانی کاریگروں کی مہارت، نفاست اور اعلیٰ دستکاری سے تیار کی گئی اگرچہ پاکستان عالمی مقابلے میں شریک ٹیموں میں شامل نہیں تاہم ایک حصہ ہر پاس، ہر سیو اور ہر گول میں موجود ہوگا۔

نائب وزیراعظم نے کہا پاکستانی ہنر مند اور نیم ہنر مند کارکنوںکی محنت ،مہارت پاکستان کو عالمی سطح پر شناخت و عزت دلا رہی ،پاکستان کو اپنے محنتی و باصلاحیت کارکنوں پر فخر ہے۔