راولپنڈی:(بیورورپورٹ)26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی وفاقی ،صوبائی وزراودیگر شخصیات کو طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور علیمہ خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر صفائی بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دےدیا۔
احتجاج کیس، علیمہ خان کی وزرا کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست مسترد



















