کشمیر و فلسطین کے حل طلب تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں،پاکستان

نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے کشمیر و فلسطین کے حل طلب تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ،چین کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس کے دوران سلامتی کونسل قراردادوں پر موثر، غیر جانبدارانہ و بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں کہا سلامتی کونسل قراردادیں محض سفارشات نہیں بلکہ بین الاقوامی قانونی ذمہ داریاں ،قراردادوں پر طویل عرصے تک عملدرآمد نہ ہونا سلامتی کونسل کی ساکھ کو متاثرکرتا اور تنازعات کو مزید طول دیتا ہے،مقبوضہ کشمیر ،فلسطین کے معاملات پرسلامتی کونسل قراردادوں پرعمل نہ ہونے کے باعث انسانی المیے جنم لے رہے اور خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔