کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی انتشاری سیاست مسترد

مظفرآباد :(بیورورپورٹ) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی انتشاری سیاست مسترد،آزاد کشمیر کے باشعور عوام نے احتجاج کا حصہ بننے سے مکمل انکار کر دیا۔

مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ،کاروباری مراکز کھلے ،ٹریفک کی روانی بھی بحال ہے،آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال مسترد کر کے پرامن و باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ۔