اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران،بشریٰ کی قید تنہائی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
سپرنٹنڈنٹ جیل ، آئی جی جیل خانہ جات ، چیئرمین نیب ، ڈی جی ایف آئی اے اور پمز کے ایم ایس کو فریق بناتے ہوئے علیمہ خان نے موقف اختیار کیا8اپریل کی وکیل کی میٹنگ میں سامنے آیا بانی 22اور بشریٰ کو 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے ، پچھلے 6ماہ سے بانی کے ساتھ فیملی یا پارٹی میں سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی گئی،قید تنہائی میں رکھنے کا ذکر کسی فیصلے میں موجود نہیں ،غیر انسانی رویہ روا رکھا جا رہا ہے، قید تنہائی میں رکھنا غیر قانونی قرار دیا جائے ۔
عمران،بشریٰ کی قید تنہائی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع


















