امریکہ، ایران میں سیز فائر، دوحہ میں آج مذاکرات ہونگے، ٹرمپ

واشنگٹن، تہران (مشرق نیوز) پاکستان کی مداخلت پر امریکہ اور ایران میں ایک بار پھر سیز فائر ہوگیا، دوسری طرف امریکہ صدر ٹرمپ کے مطابق دونوں ممالک میں آج دوحہ میں مذاکرات ہونگے۔ تفصیل کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ملاقات کی درخواست کی ہے تاہم اس کی درخواست پر کل دوحہ میں ملاقات ہوگی۔ دریں اثناءایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سے متعلق غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے کہا کہ ایرانی اور امریکی تکنیکی ٹیمیں ایم اویوپرعملدرآمد کے لیے دوحہ میں ملیں گی، مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد سے متعلق تکنیکی مذاکرات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ وائٹ ہاو¿س کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آجقطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایران کے ساتھ متوقع اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترجمان کے مطابق ’اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اس ہفتے اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کے لیے دوحہ جائیں گے، جہاں مفاہمتی یادداشت پر بات چیت جاری رکھی جائے گی۔عمان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ شمیئرر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں امریکا اور ایران حالیہ کشیدگی کے بعد دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور قطر امریکا اور ایران کو دوبارہ حملے روکنے پر آمادہ کیا، توقع ہے کہ آج دوحہ میں بات چیت میں پاکستان اور قطر بطور ثالث شریک ہوں گے تاکہ کشیدگی کم کرنے میں مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے حالیہ فوجی کارروائیوں کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے۔ علاوہ ازیں اس سے پہلے اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی حملوں اور مفاہمت کی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایران نے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں حصہ نہیں لیا تھا۔خیال رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کو 11 روز ہوئے ہیں تاہم دونوں جانب سے دوبارہ حملوں کے باعث جنگ بندی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی تھی۔