لاہور (مشرق نیوز) پاکستان ریڈ بال کیمپ میں شامل زخمی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج لئے جائیں گے جن کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سکواڈ کو حتمی شکل دی جائیگی۔
فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑیوں میں سعود شکیل،شان مسعود، سلمان علی آغا اورمحمد رضوان شامل ہیں،ریڈ بال کیمپ کےدیگرکھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیںجبکہ تاخیر سے کیمپ جوائن کرنے والے کھلاڑیوں کے بھی ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعود شکیل ٹخنے کی انجری جبکہ محمد رضوان کمر کے درد کا شکار تھے،انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد آج چاروں کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائیگا۔
ان کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق غیریقینی صورتحال کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کےخلاف ٹیسٹ سکواڈ کے اعلان میں تاخیرہوئی،جبکہ احتیاطاً انکے متبادل کے طورپرچند دیگرکھلاڑیوں کو بھی ریڈ بال کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا،پاکستان ریڈ بال سکواڈ کا اعلان جمعرات یا جمعہ کو متوقع ہے۔
ریڈ بال کیمپ میں شامل زخمی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج لئے جائیں گے


















