جون میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.07 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جون میں مہنگائی کی سالانہ شرح 11.07 فیصد ریکارڈ ،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے 11 سے 12 فیصد تخمینے کے مطابق رہی،مئی کے مقابلے جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.30 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،دیہی علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر شرح 0.03،شہری علاقوں میں ماہانہ بنیاد پر 0.47 فیصد کم ہوئی، دیہی علاقوں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 10.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔