وزیراعظم اپنا گھرسکیم کا دائرہ وسیع، نان بینکنگ کمپنیاں بھی شامل


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم اپنا گھرسکیم کا دائرہ وسیع،حکومت نے نان بینکنگ فنانس کمپنیوں کو بھی پروگرام کا حصہ بنانے کی منظوری دےدی۔

ذرائع کے مطابق روایتی بینک اکاﺅنٹ نہ رکھنے والے بھی اپنا گھرسکیم کیلئے درخواست دے سکیں گے،سکیم کے تحت قرض پہلے 10سال کےلئے صرف 5فیصد شرح منافع پردستیاب ہوگاتاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں۔