اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کامرس رپورٹر)جیٹ فیول بھی مہنگا،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پرٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10فیصد تک اضافہ کردیا۔
حکومت کی جانب سے جیٹ فیول 40.35روپے لٹر مہنگا کیاگیا،نئی قیمت 291.55روپے لٹر تک جاپہنچی،فضائی سفر بھی مہنگا ہونے کاامکان ہے۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد گڈزاورپبلک ٹرانسپورٹررز نے کرایوں میں 10 فیصد تک اضافہ کردیا،ٹرانسپورٹرز نے کہاایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے آپریٹنگ اخراجات بڑھادیئے ،کرائے بڑھانے پر مجبور ہیں۔
جیٹ فیول بھی مہنگا،گڈ،پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 10فیصد تک اضافہ کردیا



















